ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیمار جے للتا کے تمام شعبہ سنبھالیں گے پنیرسیلوم، جیا بنی رہیں گی وزیر اعلیٰ

بیمار جے للتا کے تمام شعبہ سنبھالیں گے پنیرسیلوم، جیا بنی رہیں گی وزیر اعلیٰ

Thu, 13 Oct 2016 11:38:43    S.O. News Service

چنئی،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بیمار چل رہی تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا کے تمام محکمہ وزیر خزانہ و پنیرسیلوم کو سونپے گئے ہیں۔ جے للتا کے کام کاج دوبارہ سنبھالنے تک یہ نظام رہے گا، جے للیتا وزیراعلیٰ بنی رہیں گی۔راج بھون نے پنیرسیلوم کو یہ ذمہ داری سونپی ہے،وہ کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، جے للتا کے مشورہ پر یہ نظام کیا گیا ہے۔جیا چنئی کے اپولو ہسپتال میں داخل ہیں۔ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پنیرسیلوم 2001۔2002 میں ریاست کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ 2014۔15 میں جے للتا پر بدعنوانی کے الزام لگے تھے اور انہیں جیل جانا پڑا تھا، اس وقت بھی پنیرسیلوم نے ریاست کی کمان سنبھالی تھی۔جے للتا کے پاس پولیس، داخلہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت کئی دیگر محکموں کی ذمہ داری ہے۔غور طلب ہے کہ پنیرسیلوم کے پاس خزانہ کے علاوہ کئی محکمہ پہلے سے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشورے پر اس کا نظام کیاگیا ہے اور وزیراعلیٰ کے عہدہ سنبھالنے تک یہ جاری رہے گا۔ اس میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ جے للتا وزیراعلیٰ بنی رہیں گی،بخار اور پانی کی کمی کی شکایت کے بعد جے للتا کو 22 ستمبر کو اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


Share: